دھمکی آمیز پوسٹ:مقدمہ درج ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے آج پھر تفتیش

دھمکی آمیز پوسٹ:مقدمہ درج ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے آج پھر تفتیش ہوگی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ شیئر ہونے کے معاملے پر بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی پر مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ نمبر 24/1138 مورخہ 13 ستمبر 2024 کو درج کیا گیا

رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کی 4 رکنی تفتیشی ٹیم آج پھر تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل جائے گی۔

دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے سائبر ٹیم پہنچی تھی تاہم بانی پی ٹی آئی نے  ایف آئی اے سائیبر کرائم ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں