بنگلادیش میں قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی منائی گئی
رپورٹس کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی نواب سلیم اللہ اکیڈمی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے توفصل حسین میاں ہال میں منائی گئی۔
تقریب میں لگائے گئے بینر پر قائد اعظم محمد کا معروف فرمان اتحاد، تنظیم اور ایمان بھی لکھا ہوا تھا۔
تقریب میں کے مہمان خصوصی پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کامران دھنگل تھے
مقررین کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نہ ہوتے تو پاکستان نہ بنتا اور ہم آج حالت کمشیر میں ہوتے،بھارتی فوج نے ہمارے گلے پر ہتھیار رکھے ہوتے اور پاکستان نہ ہوتا تو بنگلادیش کا وجود بھی نہ ہوتا۔
نذر اسلام کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ محمد علی جناح ہماری قوم کے باپ ہیں لیکن ہم اسے تسلیم نہیں کرتے۔اب ہمیں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رکھنا چاہیے۔
محمد سخاوت نے کہا کہ قائداعظم نے 1757 کے بعد برصغیر پاک و ہند میں پیدا ہونے والی سیاسی نااہلی اور لڑائی جھگڑے کا خاتمہ محمد علی جناح نے اپنی متدبرانہ سوچ سے کیا۔
