وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ مہنگائی کی طرح شرح سود سنگل ڈجٹ میں آجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ شرح سود سنگل ڈجٹ میں آگیا تو پاکستان کی معیشت کو چار چاند لگ جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شرح سود میں دو فیصد کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت کو فائدہ ہوگا، آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔
ازیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید کی جانی چاہیے کہ جب یہ پروگرام ختم ہوجائے تو شرح نمو کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
