دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے راہیں جدا کرلیں
کراچی: سابقہ ایم پی ای طاہرہ عرف دعا بھٹو نے ی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سے 7 سال بعد راہیں جدا کرلیں۔
سول جج جوڈیشل مئجسٹریٹ غربی کی عدالت نے دعا بھٹو کی جانب سے دائر خلع کی درخواست منظور کرلی۔
فریقین کے درمیان پری مصالحت کی کوششیں ناکام ہوئی۔
عدالت نے بچے کے اخراجات کی مد میں حلیم عادل شیخ کو 24 ہزار روپے ماہانہ اداکرنے کا حکم دے دیا، بچے کے خراجات کے معلق عدالت نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملوتی کردی۔
درخواست گذار دعا بھٹو کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ مجھے بچے کے اخراجات ادا نہیں کررہے تھے، میں ان کے ساتھے مزید زندگی نہیں گزار سکتی۔
حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 7 سال قبل شادی کی تھی، 2022 میں دیا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لئے ملیر کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
صلع کے بعد دعا بھٹو نے خلع کی درخواست واپس لے لی تھی۔
