چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی سربراہی میں ٹاؤن کونسل کا باضابطہ اجلاس منعقد
کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی سربراہی میں ٹاؤن کونسل کا باضابطہ اجلاس ٹاؤن آفس میں منعقد ہوا اجلاس کاآغاز تلاوت ِ قرآن پاک سے ہوا۔جس کی صدارت چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کی ان کے ہمراہ وائس چیئرمین محمد الیاس میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، ڈائریکٹر (کونسل) محمد یاور، ڈائریکٹر (ایڈمن) محمد علی، ڈائریکٹر(باغات) محمد ندیم حنیف، ڈائریکٹر (سینیٹیشن) وقار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر کونسل خواتین کونسلر اوراراکین کونسل بھی موجود تھے
اس موقع پر مندرذیل قرارداد پیش کی گئی جس کا متن یہ ہے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے اشتہاری شعبے کے نرخناموں اور شیڈول پر نظر ثانی کی منظوری،ٹاون میں انکم ٹیکس اور سندھ بورڈ آف ریونیو سے متعلق قانونی معاملات کے حوالے سے وکیل کی عارضی تعیناتی کی منظوری،ٹاؤن کے لیے نجی سیکورٹی ایجنسی سے عارضی سیکورٹی گارڈ کی تقرری کی منظوری اس کے علاوہ تین مزید قراردادیں بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی ڈائریکٹر کونسل اور ڈپٹی ڈائریکٹر کونسل نے سال2024- 2023 کی کارکردگی رپورٹ بھی پیس کی
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے تمام اراکین کونسل اور افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کو یہ منفرد حیثیت حاصل ہے کہ یہاں کے تمام افسران اور منتخب اراکین کا روزِ اوّل سے ایک بھائی چارہ قائم ہے اور ٹاؤن کے تمام کاموں کو آپسی مشاورت سے حل کیا جاتا ہے یہ کسی بھی ادارے کی ترقی کا ضامن ہے اور گلبرگ ٹاؤن اس کا عملی ثبوت ہے جو روزِ اوّل سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اس کے علاوہ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے 12 ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اراکین کونسل کو آگاہ کیا۔
