چیئرمین پی ٹی آئی بیریسٹر گوہر کو رہا کردیا گیا
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا
بیریسٹر گوہر کو اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں دسچارج کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔
رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیریسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 10 ستمبر 2024 پاکستان کی جمہوریت میں سیاہ دن مانا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نقاب پوش ایوان میں داخل ہوئے،میں خود باہر گرفتاری دینے آیا تھا کیوں کے ہم نے مزاحمت کبھی نہیں کرتے،پاکستان تحریک انصاف اس دن کو نہیں بھولے گی۔
بیریسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کے یہ ایوان پر حملہ ہے، ایک دوسرے کیلئے بہت راستے بند کیے مگر اب راستہ ڈھونڈنا ہوگا۔
