علی امین گنڈاپور منظرعام پر آگئے، صاحبزادہ حامد رضا,بئریسٹر گوہر،شیر افضل مروت گرفتار

اسلام آباد:وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور 8 گھنٹے بعد منظرعام پر آگئے،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے علی امین گنڈاپور کی پشاور پہچنے کی تصدیق کردی

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین پی ٹی آئی چیئرمین بئریسٹر گوہر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کرلیا، جبکہ زرتاج گل پولیس کے چکمہ دیکر فرار ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا

قومی اسملبی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچی۔

تحریک انصاف کے رہنما کے باہر آتے ہی پولیس نے شیر افضل مروت کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لیتے وقت شیر افضل مروت کے ساتھیوں اور پولیس کے درمیاں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

صاحبزادہ حامد رضا اور زین قریشی سمیت متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں