پاکستان میں پہلی بار خواتین اور خواجہ سراؤں کیلئے رائیڈ سروس متعارف کروائی گئی ہے۔
شی ڈرائیو کی تمام پائلیٹس اور کسٹمرز خواتین/ ٹرانس جینڈر ہونگے۔
اس حوالے سے لاہور کے ہوٹل میں شی ڈرائیوز کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت خواتین اور خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شی رائیڈز کے چیف ایگزیکٹو عماز فاروقی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے سے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو بااختیار بنانے کلیئے کام کررہے ہیں۔
عماز فاروقی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں خواجہ سراؤں کو ہنرمند بنانے اور پڑھانے کیلئے پہلے دی جینڈر گارڈین اسکول کے منصوبے پر کام کر رہےہیں۔خواتین اور خواجہ سراؤں کو آمد و رفت میں درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کیلئے شی ڈرائیوز کے نام سے سروس شروع کی ہے۔
