اسلام آباد: چوکی نمبر 26 پر جلسے میں آبے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے جانب سے جاری کردہ روڈ کی خلاف ورزی کی گئی
رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس موبائیل اور پولیس وین پر بھی حملہ کیا گیا، کارکنان کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ روٹ کی خلاف ورزی کرکے آنے والے شرکا نے پولیس اہلکاروں پر شدید پتھراؤ کیا، پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
حالات پر قابو پانے کیلئے اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری طلب کی گئی جس کے بعد حالات پر قابو پایا گیا۔
پی ٹی آئ کا اسلام آباد میں جلسہ جاری ہے، انتظامیہ کی طرف سے 7 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔
