کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی زیرِ صدارت یوسی 1 رمضان گوٹھ کیمپ آفس میں عیدمیلادالنبی ﷺ کے انتظامات کے سلسلے سے اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں علماء کرام ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران اور ٹی ایم سی منگھوپیر ٹاؤن کے افسران بھی موجود تھے اجلاس میں علماءاکرام اورمنتظمین کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، خصوصاً بلا تعطل بجلی کی فراہمی ،پانی اور سیوریج کے مسائل شامل تھے منگھوپیر ٹاؤن میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنانے کےلئے اقدامات کرینگے ۔ہم نے اس حوالے سے علاقائی سطح پر علماءاکرام اور منتظمین کی باہمی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں انتظامات کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے
چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے مزید کہا کہ ماہ ربیع الاول کے دوران عاشقان رسول ﷺ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائیگا تمام تر انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیئے جائنگے ، عبادت گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی ،سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹ اور عارضی روشنی جلوس کی گزر گاہ کے حوالے سے انتطامات کا جلد آغاز کردیا جائیگا اورانشا اللہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر منگھوپیر ٹاﺅن کی جانب سے بلدیاتی مسائل کے حل کو یقینی بنا کر عوام کو مثالی اور پاکیزہ ماحول فراہم کرینگے اور کے الیکٹرک کے ادارے اور افسرانوں کو بازریعہ لیٹر پابند کیا جائیگاکہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سےگریز کیا جاۓ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران جو موجود ہیں ان سے بھی امید ہے کہ وہ اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دیں گے
چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نےاس موقع پر موجود ٹی ایم سی کے افسران کو ہدایت دی کہ قبل از وقت انتظامات کا آغاز کریں تاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہم عوام کو مثالی ماحول کی فراہمی یقینی بنا سکیں۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر آغا خلیق، وائس چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن رانامحمد عارف، دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے فوکل پرسن اویس رضا قادری، ریحان قادری ، شمیم احمد، ٹی ایل پی ممبر محمد اشرف، چیئرمین یوسی 5 ممتاز شیخ، واٹر اینڈ سیوریج بوڈ سکندر اعوان، ای ڈی مسرور جتوئی ،ایس ڈی پی آو انعام اللہ، ڈی جی ایم اے غلام شیر اقبال، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری سعید احمدکھوسو ، عرفان قادری ،فیض میمن ، پولیس کے افسران سمیت ودیگر بھی موجود تھے۔
