ٹاون چیئرمین منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی کی یوم دفاع کی تقریب میں شرکت

کراچی: ٹاون میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے چھ ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے اسکول کے منعقد پروگرام میں شرکت کی جہاں بچوں نے ملی نغمے گائے اور ٹیبلوں پیش کیے جس پر ٹاؤن چیئرمین کی جانب سے بچوں اوراساتزہ کو خراج تحسین پیش کیا  اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے اور ملکی سالمیت کے لیے  خاص دعا کی گئی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھاجیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ چھ ستمبر پاکستان یوم دفاع کا دن ہے جس دن بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا اور پاک فوج نے ان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا  ہماری فوج دنیا میں اپنی صلاحیتوں کی بنا پر مانی جاتی ہے۔

6ستمبر 1965 وہ دن ہے جو ہمیں اپنی فوج کی قربانیاں اور شہادتیں یاد دلاتی ہے کہ کس ہمت اور جذبے کے ساتھ انہوں نے دشمن کے حوصلوں کو پسپا کر کے انہیں یہ سبق سکھایا کہ پاکستان کی افواج سے ٹکرانا ان کا کام نہیں ہے  اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں جب بھی کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کا انجام عبرت ناک ہوگا.

اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس  چیرمین رانا عارف، یو سی 4 کے چیئرمین عاطف، وائس چیئرمین جبران  اے ڈی او ایجوکیشن مس نازنین دیگراساتذہ اور طلبہ وطالبات بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں