بانی پی ٹی آئی نیب ترامیم خلاف آئین ثابت کرنے میں ناکام

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے  نیب ترامیم کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نیب ترامیم خلاف آئین ثابت نہ کرسکے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں جسٹس اطہر من اللہ کے اضافی نوٹ کو بھی حصہ بنایا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی اپیل قابل سماعت نہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ کے ایڈیشنل نوٹ میں مزید کہا گیا کہ پرائیویٹ فریقین کی انٹراکورٹ اپیلیں سماعت کیلئے منظور کی جاتی ہیں، وفاقی حکومت کا استحقاق نہیں تھا کہ انٹرا کورٹ دائر کرے،اپیل صرف متاثرہ فریق ہی دئر کرسکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں نیب ترامیم کیس میں حکومت کی اپیلیں منظور کرلیں اور نیب ترامیم درست قرار دےدیں۔

اعلیٰ عدالت نے سابقہ پی ڈی ایم حکومت میں کی گئی نیب ترامیم کو بحال کردیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں