وزیراعظم شہباز شریف کا یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام

وزیراعظم کا یوم دفاع کے موقع پرافواج پاکستان کے جوانوں، شہدا اور دیگر افراد کی قربانیوں کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے یوم دفاع کے موقع پر ملک کے دفاع کے لئے جراٗت اور بہادری کامظاہرہ کرنے والے افواج پاکستان کے جوانوں ، شہدا اور دیگر افراد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پراپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‏آج کے دن، میں پوری قوم کے ساتھ یکجا ہو کر افواج پاکستان کے جوانوں، شہدا اور ان تمام لوگوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے بہادری سے جنگ لڑی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ  آئیے آج کے دن ہم اپنے شہدا اور غازیوں کے جذبے کی تجدید کرتے ہوئے پاکستان کے دفاع اور تعمیر نو کے عہد کا اعادہ کریں اور اپنے قائد محمد علی جناح ؒکے وژن کے مطابق محنت اور دیانت کی اقدار کو اپناتے ہوئے پیارے پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں