ٹاؤن چیئرمین حاجی نوازعلی بروہی کی ڈی سی ویسٹ سے منگھوپیر روڈ کے متعلق ملاقات

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے ڈی سی ویسٹ احمد علی صدیقی سے ملاقات کی ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد ستی، انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کاچھیلو،اختر علی لونڈ  بھی موجود تھے،

اس موقع پر حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ منگھو پیر روڈ ایک اہم مسئلہ ہے جس کے لیے آج ہم خصوصی طور پر اس کے مستقل حل کے لیے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی سیاسی قیادت اور  سرکاری محکمہ ایک ٹیبل پر موجود ہیں کیونکہ ہماری عوام سخت مشکل سے دوچار ہے  گزشتہ چھ سالوں سے  (ایس ائی ڈی سی ایل) کی جانب سے یہ روڈ مکمل نہ ہو سکی جس پر چیئرمین منگھو پیر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آخر یہ مسئلہ کب حل ہوگا ہمارے لوگوں کی پریشانی کے ساتھ ساتھ اب لوگوں کی جانوں کا ضیاع بھی ہونے لگا ہے  ہم یہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے منگھوپیر ٹاؤن میں رہنے والی عوام اس روڈ کی وجہ سے کتنی پریشانی کا سامنا کرتے ہیں کہ آپ اندازہ بھی نہیں کر سکتے

حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ  آنے جانے والے طلبہ، خواتین، بزرگ کس اذیت سے اس روڈ کو عبور کرتے ہیں اور حالیہ برساتوں کی وجہ سے (شارہ مسجد و حکمت ) جو کرش پلانٹ والوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہے اس پر ان کو بھی پابند کیا جائے ان کی وجہ سے جو نقصان ہو رہا ہے وہ اس روڈ کو جلد موٹرایبل کریں لہذا جلد از جلد اس پر کاروائی کی جائے اور منگھو پیر کی عوام کو ریلیف دیا جائے

ڈی سی ویسٹ احمد علی صدیقی صاحب نے فورا ایکشن لیتے ہوئے فل فور منگھوپیر روڈ کا دورہ کرنے کے لیے اے  سی  اور اپنی ٹیم کو روانہ کیا جنہوں نے منگھوپیر روڈ کا دورہ کیا اور کام جلد از جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی کہ اس روڈ کو  جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کمشنر آغا خلیق، سپریڈنٹ انجینیئر حسن شیخ، وائس چیئرمین رانا عارف، انجینئر ونگ کے آفاق عالم و دیگر بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں