6ستمبر کا دن پاکستانی قوم کے لیےقابل فخر کادن ہے:طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے 6ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 6ستمبر کا دن پاکستانی قوم کے لیے قابل فخر کادن ہے یہ ہماری قوم اور عسکری تاریخ کا ایک انتہائی یادگار دن ہے جب ہم سے لگ بھگ چھ گناہ بڑے ملک (بھارت) نے بغیر کسی اعلان کے رات کے اندھیرے میں ہم پر حملہ کردیا، مگر غیور اور متحد پاکستانی افواج نے اپنے دشمن کے جنگی حملے کا اس بہادری اور جانثاری سے مقابلہ کیا کہ دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے

چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر اُسے رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانی قوم کی حب الوطنی اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جانثاری کے جرات مندانہ جذبے نے مل کر، نا ممکن کو ممکن کر دکھایا،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان کے شہداء کو سرخ سلام ا ور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کو پاکستان میں بطور ایک قومی دن منایا جارہا ہے 6 ستمبر 1965 کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخر دن ہے میں ُان تمام شہداء وغازیوں کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر سپر ٹنڈنٹ انجینئر فرمان علی لاشاری،ڈائر یکٹر انفار میشن رضوان صابر،چیئر مین پی ایس لعل جان نبی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں