گڈاپ ٹاؤن کا ماہ ربیع الاوّل کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

گڈاپ ٹاؤن کا ماہ ربیع الاوّل کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی زیر صدارت جشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے علماء اکرام،منتظمین سے جامعہ فیضان  مُجددیہ نعیمیہ ٹرسٹ مراد میمن گوٹھ مدرس میں مشاورتی اجلاس ہوا،

اس اجلاس میں علماء اکرام،منتظمین،اراکین کونسل اور علاقائی معززین نے مل کر 12 ربیع الاو ل کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اجلاس کے آ غاز میں سابق ممبر ضلع کونسل کراچی ابوبکر میمن نے عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

گڈاپ ٹاؤن کے کونسل ممبر سلیم میمن نے کہا کہ یوسی مراد میمن میں عید میلادالنبی ﷺشاندار مذہبی جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے اور میں چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے حوالے سے بلدیاتی سہولیات فراہم کی،

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبیﷺ ایک اسلامی تہوار یا خوشی کا دن ہے یہ دن مسلمان ہر سال اپنے نبی محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے مناتے ہیں اس دن کو مسلمان مذہبی جوش و جذبے عقیدت اور نہایت احترام سے منایا جاتا ہے گڈاپ ٹاؤن کا ایریا بھی بہت بڑا ہے،مسائل بھی لاتعداد ہیں اور وسائل بھی محدود ہیں اس کے باوجود میں اور میری ٹیم لگن کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ 12 ربیع الاول کے انتظامات تمام علماء اکرام، منتظمین،اراکین کونسل کی مشاورت سے کیے جارہے ہیں گڈاپ ٹاؤن کی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ان تمام جلوسوں کی گذرگاہوں، مساجد،جلسہ گاہیں اور اجتماعات کی جگہوں پر بہتر انداز میں انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ ماہ ربیع لاو ل میں کسی بھی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے

میونسپل کمشنر احمد یاراور چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے  بارہ ربیع الاول کے حوالے سے گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین میں اسٹریٹ لائٹس کا سامان بھی تقسیم کیا۔

اس موقع پر سپرٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی،AEE وسیم آرائیں،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،پی ایس چیئرمین لال جان نبی اور علاقائی معززین سید امجد علی شاہ،مولانا عبد الحمید بروھی،مولانا عبد الحفیظ نعیمی، محمد رمضان میمن،حافظ نوید احمد میمن،عبدالحفیظ میمن، یوسی سیکریٹری کریم شاہ دیگر مو جود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں