محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی،حیدرآباد،سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد اور تھرپارکر سمیت صوبے کی مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں آج ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش جبکہ مضافاتی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ ستمبر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، ملتان، موسیٰ خیل، سبی نصیرآباد، ایبٹ آباد مانسہرہ، کوسہتان و دیگر علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں