وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر ٹارگٹڈ سبسڈی ہے اس پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہوتا اگر ائی ایم ایف کو اعتراض ہے بھی تو اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چند علاقوں میں سیلابی ریلوں سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلابی علاقوں میں محکمہ صحت کام کررہا ہے تاہم پنجاب کے سیلابی علاقوں میں صحت کے حوالے سے ایمرجنسی کی صورتحال نہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈینگی وبا پر کنٹرول ہے سندھ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں پر دو ماہ کا عارضی ریلف دیا گیا ہے مگر سیاسی مخالفین اس پر بی سیاست کر رہے ہیں،پنجاب حکومت تمام تیاری کے بعد پروگرام کا اعلان کرتی ہے۔
