چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کی زیر صدارت ماہ ربیع اوّل کی آمد کے موقع پرعلماء کرام سے مشاورتی اجلاس

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کی زیر صدارت ماہ ربیع اوّل کی آمد کے موقع پرعلماء کرام سے مشاورتی اجلاس

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی زیر صدارت جشن ِعید میلادالنبیؐ کے موقع پر انتظامات کی تیاریوں کے حوالے سے نیو کراچی ٹاؤن آفس میں علماء کرام سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں جشن ِعید میلادالنبیؐ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے معزز علماء کرام اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اجلاس میں علماء کرام، منتظمین محفل نعتؐ اور جلوس کمیٹی کے اراکین،یونین کمیٹی کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز و دیگر بلدیاتی افسران،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کے افسران،K  الیکٹرک کے افسران،محکمہ پولیس،فائر بریگیڈ کے افسران اور صحافی حضرات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ؐ سے ہوا، اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ  مسلمانوں کے لئے اہمیت کا حامل دن ہے کیونکہ کہ بارہ ربیع اوّل کے دن آقا ئے دو جہاں سرور کائنات ؐ  دنیا میں تشریف لائے،مسلمان اس دن کو مذہبی جذبے اور عقیدت سے مناتے ہیں،نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ علماء کرام اور منتظمین جلوس و محفل نعتؐ کمیٹی کے اراکین کی مشاورت سے نیو کراچی ٹاؤن میں عاشقانِ رسول ؐ  کو ماہ ربیع الاول میں ہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات فراہم کرے گی،

چیئرمین محمد یوسف نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے محدود وسائل کے باوجود کوشش کررہے ہیں کہ نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل کو کم سے کم کیا جائے تاکہ 12 ربیع الاول کے دن عاشقان رسول ؐ اپنے جلوس با آسانی نکال سکیں اور انہیں کسی قسم کی پریشانی نا ہو۔

انہوں نے کہا کہ قبل از وقت علماء کرام سے مُشاورتی اجلاس کا مقصدظاہر کرتا ہے کہ ہم کام کرنا چاہتے ہیں مگر کچھ کاموں میں باحالت مجبوری کمی بیشی ہوجاتی ہے جس کا سبب وسائل کی کمی ہے،نیو کراچی 7000  روڈ پر ورلڈ بینک کی جانب سے ڈالی جانے والی سیوریج لائن کی وجہ سے سڑک70  فیصد  ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس سڑک کی مرمت کراچی میٹرو پولیٹن کی ذمہ داری ہے مگر وہ اس سڑک پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔ہماری پوری کوشش ہے کہ اُن تمام جلوسوں کی گزر گاہوں اور مجالس کے اجتماعات کی جگہوں پر ٹاؤن کی جانب سے بہتر انتظامات کئے جائیں اس حوالے سے ٹاؤن انتظامیہ نے تیاری مکمل کر رکھی ہے اور انشاء اللہ 12 ربیع الاول کے موقع پرمنتخب بلدیاتی نمائندے اور ٹاؤن انتظامیہ اپنی خدمات فراہم کریں گے،

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ علماء کرام ہمیں اپنے 12 ربیع الاول کے حوالے سے تر تیب دیئے ہوئے پروگرام سے آگاہ کریں تاکہ ہم باہمی تعاون سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔واضع رہے کہ نیو کراچی ٹاؤن میں جشنِ عید میلادالنبیؐ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے اور نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ذکر رسولؐ، حمد و نعت ؐ  کی محفلیں منعقدکی جاتی ہیں جس میں عاشقانِ رسول ؐ  کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں