ٹیم کے ساتھ ٹاؤن کی عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے: حاجی نواز علی بروہی

ٹیم کے ساتھ ٹاؤن کی عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے: حاجی نواز علی بروہی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ میں اور میری ٹیم پوری ایمانداری سے اپنے ٹاؤن کی عوام کو ہر سہولت پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جتنا ممکن ہو سکتا ہے ہم وہ کام بھی کر رہے ہیں جو ہماری ذمہ داری  میں نہیں ہے جیسا کہ  پرائیویٹ سوسائٹیز کے مسائل جو دیکھنے میں آئے کچھ لوگ تنقید کرتے ہیں مگر یہ نہیں جانتے کہ پرائیویٹ سوسائٹیز ہماری ذمہ داری نہیں ہے ہم پر انگلی اٹھانے سے پہلے ان کو سوچنا چاہیے کہ جو کام ہمارے ہیں ہی نہیں پھر بھی جو ہم سے ہو پاتا ہے وہ ہم ان کے لیے کر رہے ہیں ضلع ویسٹ کی تنظیم نے ہمارے ساتھ ان تمام کاموں کا دورہ کیا  جو عوام کی فلاح کے لیے جاری ہیں اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا اس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یو سیز میں جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق، سپریڈنٹ انجینیئر حسن شیخ، وائس چیئرمین رانا عارف  ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد ستی انفارمیشن سیکریٹری علی اکبر کا چھیلویو سیز کے چیئرمین وائس چیئرمین سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و عملہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران و عملہ بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں