
بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ شہناز گِل نے نیا گھر خرید لیا ہے۔
شہناز گِل نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو دیا ہے۔
شہناز گِل اپنے نئے گھر کی خوشی میں سوشل میڈیا پر موجود اپنے مداحوں کی بڑی تعداد سے مبارکبادیں وصول کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے کچھ محبت بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹ شیئر کیے ہیں۔
