گلبرگ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کا ہنگامی اجلاس، بارشوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

گلبرگ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کا ہنگامی اجلاس، بارشوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کا ٹاؤن آفس میں ہنگامی اجلاس، موصلہ دار بارش اور تیز ہواؤں کے بعد ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا تمام افسران اور عملے کو ڈیوٹی پہ رہنے کی ہدایت بالخصوص محکمہ سینیٹیشن، محکمہ باغات اور محکمہ مکینیکل اور برقیات ملازمین کو شفٹوں میں تقسیم کر دیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کیا جا سکے۔

اس موقع پر چیئرمین گلبر ٹاؤن نصرت اللہ نے عوام سے اپیل کی کہ بالخصوص بجلی کے پول اور گھنے درختوں سے محفوظ رہیں اور درختوں کی چھٹائی کروائیں یا ٹاؤن میں اطلاع دیں تاکہ ٹاؤن کا عملہ فوری طور پر درختوں کی چھٹائی کر کے عوام کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکے

چیئرمین گلبر ٹاؤن نصرت اللہ کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کے چلنے کے بعد درختوں کے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس میں ٹاون کا محکمہ باغات کا عملہ دن رات مصروف عمل ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو کم سے کم تکالیف کا سامنا کرنا پڑے ہم عوام میں سے ہیں اور ہر وقت عوام کے ساتھ ہیں

اس موقع پر ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد، ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف، ایکسی این ایم۔ ایند۔ ای محمد یاور ایک سی این بی اینڈ آر محمد سہیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں