لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ مریم نواز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے آگاہ کیا اور نئے قومی معاشی پلان کے حوالے سے بریف کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام مسائل کے حل کےلئے ایک جامع معاشی ایجنڈا تیار کرلیا ہے۔
اجلاس سے خطاب میں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگے بجلی کے بل عوام کے لئے ناقابل برداشت ہیں،پی ٹی آئی مہنگائی لائی لیکن عوام ہم سے ریلیف کی توقع کرتے ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، معاشی استحکام واپس لانے کیلئے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کا ثبوت ہے۔
