نیو کراچی ٹاؤن تنخواہوں کی ادائگی میں بازی لے گیا

نیو کراچی ٹاؤن تنخواہوں کی ادائگی میں بازی لے گیا

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن تنخواہوں کی ادائیگی میں ضلع وسطی کے پانچوں ٹاؤن میں سبقت لے گیا۔ نیو کراچی ٹاؤن کی تاریخ میں پہلی دفعہ ماہ اگست کی تنخواہ یکم ستمبر سے قبل ہی ادا کر دی گئیں ہیں۔ تنخواہوں کی جلد ادائیگی پر نیو کراچی ٹاؤن کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے تنخواہوں کی ادائیگی کے چیک پر دستخط کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان تو کر دیا لیکن OZT  (آکٹرائے ضلعی ٹیکس)میں اضافہ اب تک نہیں کیاگیا،اس کے باوجود ملازمین کی مشکلات احساس کرتے ہوئے ہم نے نیو کراچی ٹاؤن کے ملازمین کوبجٹ میں بڑھی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ ہم نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ہم ائندہ ماہ جلد تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور الحمدللہ اس ماہ ہم نے یکم ستمبر سے قبل ہی ماہ اگست کی 29  تاریخ کو ہی ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے تنخواہوں کی ادائیگی میں آسانی مئیسر آئی ہے، انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے نیو کراچی ٹاؤن کے ملازمین کے ساتھ ساتھ اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کے لیے فلا و بہبود کے کام کر رہے ہیں۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران بھی منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے ہمیں ایک ایکسیویٹر ملا ہے جو ان بارشوں میں نکاسی آب کے لئے ناکافی ہے مگر ہم دستیاب مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ جہاں جہاں برساتی نالے چوک تھے ہم نے اُنہیں اپنی نگرانی میں کلئیر کرایاہے جس کی وجہ سے بارش کے دوران کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔اور برساتی نالوں کی بروقت صفائی سے برساتی پانی کی روانی تواتر سے جاری ہے اور الحمد اللہ ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیدا نہیں ہورہا ہے

انہوں نے کہا کہ برسات کے ساتھ ہی نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ حرکت میں آگئی تھی اور بدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شب و روز کوشاں ہے،منتخب نمائندوں اور ٹاؤن انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے نیو کراچی ٹاؤن میں کہیں بھی پانی کا اجتماع نظر نہیں آیا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے OZT  (آکٹرائے ضلعی ٹیکس) ہمیں جلد ملی ہے جس کی بنا پر ہم نے ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر نے کہا کہ ہمیں نیو کراچی ٹاؤن کے ملازمین کی مشکلات کا اندازہ ہے اور ان کے معاشی حالات سے با خوبی واقف ہیں، چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ کی خصوصی توجہ سے ملازمین کے لیے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا انشاء اللہ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں