سمندری طوفان: کراچی کیلئے کچھ گھنٹے حساس قرار

سمندری طوفان کراچی میں 200 کلو میٹر جنوب میں موجود ہے اور اب یہ آئندہ 6 گھنٹوں میں سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق اسناء نام کا یہ سمندری طوفان راجستھان پہنچ کر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوا ہے،1964 کے بعد سمندری طوفان دبارہ بنا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سمندری طوفان کراچی میں 200 کلو میٹر جنوب میں موجود ہے اور اب یہ آئندہ 6 گھنٹوں میں سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے 6 گھنٹوں کے دوران ہوا کا شدید کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے،جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو الہیار، ٹنڈومحمد خان، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو اور دادو میں شدید آندھی اور موسلادھار شدید طوفانی بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کا کہنا تھا کہ 2 سے 4 ستمبر تک ایک اور بارشوں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں متوقع ہے،تاہم سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں بھتری آنا شروع ہوجائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں