سندھ حکومت نے مشنیات کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہوا ہے۔این ایف اے نے کل ایک گاڑی پکڑی جس سے پریس کو جھوٹی کارڈ اور جعلی نمبر پلیٹس ملیں، منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں چھوڑ سکتے۔
کراچی: صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی ہدایت پر بارشوں کے دوران تمام عملہ فیلڈ میں ہے،حالیہ بارشوں میں حادثات سے 6 قیمتیں جانیں ضایع ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹنڈو محمد خان میں کل 75 ملی میٹر بارش ہوئی،حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت تمام اضلاع میں ہمارے لوگ موجود رہے،بارشوں سے فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔جب تک مون سون کا سلسلہ جاری ہے ہم فیلڈ میں رہیں گے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حیسکو اور سیپکو کا ریسپانس نہیں آرہا، بارشوں میں پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی نہیں آرہی اس لئے مشکلات کا سامنہ ہے، کل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سولر سسٹم کی تقسیم شروع کی۔
صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تھر کےکوئلے سے سستی بجلی بن رہی ہے، جسے پاکستان بدلے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سوبازی پر یقین نہیں رکھتی، پاکستان پیپلز پارٹی کا وزن ہی انسانیت دوست وزن ہے۔
سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے مشنیات کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہوا ہے۔این ایف اے نے کل ایک گاڑی پکڑی جس سے پریس کو جھوٹی کارڈ اور جعلی نمبر پلیٹس ملیں، منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں چھوڑ سکتے۔
