اسد عمر نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھیج دیا، معافی کا مطالبہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بیرون ملک اثاثوں کے الزام پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھیج دیا اور سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر پر بیرون ملک دولت رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

الزام پر اسد عمر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں ان سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میری بیرون ملک دولت سے متعلق غلط الزام پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو میرے وکلاء نے بے بنیاد الزام تراشی پر لیگل نوٹس بھیج دیا ہے کہ وہ سب کے سامنے معافی مانگیں یا انہیں عدالت بلایا جائے گا،

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں