شدید بارش کے ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ ، کمشنر کراچی نے آج کی تعطیل کا اعلان کیا
کراچی انتظامیہ نے آج جمہ 30 اگست کو کراچی میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی چھٹی کا فیصلہ کیا
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائزری کی روشنی میں کراچی کے تمام اضلاع میں واقع گورنمنٹ اور پرائیویٹ تما م اسکولز بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں
سندھ مون سون سسٹم کی لپیٹ میں ہے اور محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کا الرٹ بھ جاری کردیا ہے
محکمہ موسمیات نے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔
