کراچی: چھیپا فاؤنڈیشن کراچی میں بارش کے باعث ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار
کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر چھیپا فاؤنڈیشن کے ہنگامی اقدامات اٹھالیے
ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن شاہد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے چھیپا فاؤنڈیشن نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں ہے۔ کراچی میں رین ایمرجنسی کے پیش نظر چھیپا فاؤنڈیشن نے خصوصی ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔
ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ رضاکاروں کو طبی امداد فراہم کرنے، ریسکیو ورک کرنے کے ساتھ ساتھ ناگہانی آفات اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے مسلسل الرٹ جاری کرنے کے بعد چھیپا فاؤنڈیشن کی ریسکیو ٹیمیں حفاظتی سازوسامان کے ہمراہ24گھنٹے الرٹ ہیں
چھیپا فاؤنڈیشن کے ترجمان شاہد حسین چوہدری کا کہنا ہےکہ چھیپا فاؤنڈیشن کے خصوصی رضا کار اور ریسکیو ورکرز ریسکیو آلات کے ساتھ کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ کراچی میں رین ایمرجنسی کے پیش نظر مختلف مقامات پر ایمرجنسی پوائنٹ قائم کردیے ہیں جن میں تربیت یافتہ رضا کار 24 گھنٹے موجود ہیں۔ چھیپا فاؤنڈیشن میں ایمرجنسی نافذ، چھٹیاں منسوخ ،اور پورا عملہ ہر وقت موجود ہے۔چھیپا ایمبولینسوں میں فوری طبی امداد اور اسپتال لے جانے تک راستے میں طبی سہولت فراہم کرنے کی تمام سہولیات موجود ہیں ۔شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں چھیپا ہیلپ لائن 1020 پر فوری رابطہ کریں۔
