امجد علی پٹھان نے بطور میونسپل کمشنرشاہ کا چارج سنبھال تے ہی فیصل ٹاؤن میں کام شروع کردیا

کراچی: میونسپل کمشنر شاہ فیصل امجد علی پٹھان نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، شاہ فیصل میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا میونسپل کمشنر شاہ فیصل ٹاؤن کا چارج سنبھالنے کے فوری بعد چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک کی ہدایت پر میونسپل کمشنر امجد علی پٹھان نے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل سارہ امجد، وائس چیئرمین طارق محمود بنگش اور تمام محکموں کے ڈائریکٹر ز کے ساتھ مون سون میں جاری برسات کے دوران شاہ فیصل ٹاؤن کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا

اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سینیٹیشن فرحان شبیر نے بتایا کہ بارشوں سے جمع ہو نے والے پانی کو ڈی سیکشن پمپ لگا کر اور ہیلتھ اینڈ سینیٹیشن کے عملے کی مدد سے کلئیر کرایا جارہا ہے اور جہاں جہاں سیوریج کا ڈرین سسٹم نہیں ہے ہم وہاں بھی ڈی سیکشن پمپ لگا کر پانی کے نکاسی آب کو ممکن بنا رہے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے

وائس چیئرمین نے بتایا کے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شاہ فیصل کی عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کریں اور یہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے چیئرمین شاہ فیصل گوہر علی خٹک نے پہلے ہی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہو ئے رین ایمر جنسی نافذ کی ہو ئی ہے اور ہمارا کمپلین سینٹر کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے 24 گھنٹے عوام کی سہولت کیلئے کھلا ہوا ہے

اس موقع پر میونسپل کمشنر امجد علی پٹھان نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے  اچھی ٹیم کے ساتھ کام کر نے کا موقع ملا ہے ہم سب ایک پیج پر مل کر شاہ فیصل ٹاؤن کی ترقی کیلئے بہترین کام کریں گے اور افسران و ملازمین کی فلاح بہبود کیلئے بھی بہتر سے بہتر کام کریں گے اس موقع پر افسران و ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں