دہشت گردوں سے ڈائلاگ نہیں ہوگا، بلوچستان پاکستان کا بہت دہشت گردوں نے 2018 کے بعد سر اٹھایا ہے اسے کچلا جائے گا۔ شہدا کا لہو رائگاں نہیں جائے گا،اس بارے میں کوئی شک نہیں کے آرمی چیف کی قیادت میں اس مرحلے کو عبور کرینگے۔
کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، گونر جعفر مندوخیل، وفاقی وزیر احسن اقبال، محسن نقوی، عطا تارڑ، جام کمال خان بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں بلوچستان میں امن امان اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اجلاس کے بعد کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے،جو پاکستان کے آئین اور جھنڈے کو مانتے ہیں ان سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا صفایا کریں گے، دشمن نہیں چاہتا کہ سی پیک کا منصوبہ چلے اور بلوچستان میں ترقی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں دھرنے دے جارہے ہیں اور حملے کیے جارہے ہیں،کیا ان کو خوشحالی کی فکر ہے ؟
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا بہت دہشت گردوں نے 2018 کے بعد سر اٹھایا ہے اسے کچلا جائے گا۔ شہدا کا لہو رائگاں نہیں جائے گا،اس بارے میں کوئی شک نہیں کے آرمی چیف کی قیادت میں اس مرحلے کو عبور کرینگے۔
