عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی غفلت کی گنجائش نہیں: ملک عارف

ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ یوسی چیئرمین یوسی 4اسد امان اللہ یوسی چیئرمین یوسی6 صلاح الدین اسسٹنٹ کمشنر رانا صفیان فوکل پرسن ٹاؤن چیئرمین خضر حیات نے مومن آباد ٹاؤن میں ددران برسات ریلیف کا کاموں کا معائینہ کیا۔

کراچی: ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ یوسی چیئرمین یوسی 4اسد امان اللہ یوسی چیئرمین یوسی6 صلاح الدین اسسٹنٹ کمشنر رانا صفیان فوکل پرسن ٹاؤن چیئرمین خضر حیات نے مومن آباد ٹاؤن میں ددران برسات ریلیف کا کاموں کا معائینہ کیا۔

ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف نے کہا ہیکہ دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے افسران و عملہ کسی بھی قسم کی غفلت اور لا پرواہی کے مرتکب نہ ہوں اگر کوئی بھی افسر و عملہ غفلت کا مرتکب ہوا تو اس کو سخت دفتری کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا لہذا اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے دن رات کام کی انجام دیہی کو یقینی بنایا جائے ہم عوامی نمائندے ہیں عوام کی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں دوران برسات مختلف یونین کونسلوں جاری برساتی پانی کی نکاسی کے کام معائینہ کرتے ہوئے کیا

میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،وزیر بلدیات سندھ،کمشنر کراچی کی ڈپٹی کمشنر ویسٹ خصوصی ہداٰیت پر محکمہ موسمیات کی موسلا دھار بارش کی پشین گوئی کے مطابق مومن آباد ٹاؤن میں رین ایمر جنسی نافذ کرکے ایمرجنسی سینٹر افسران و عملہ معہ ضروری سازوسامان و مشینری کے ساتھ فعال کر دیئے گئے تھے بارش کی پہلی بوند گرنے سے آج تیسرے دن تک دن رات مسلسل میں اور تمام متعلقہ محکمہ جاتی افسران و عملہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہوئے مسلسل برساتی پانی کی نکاسی کا عمل جاری رکھاہوا ہے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

اس موقع پر میونسپل کمشنر نے موقع پر عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا جب تک عوام کو ریلیف کی فراہمی کا کام جاری ہے میں اور ٹاؤن انتظامیہ و عملہ آپ کے ساتھ دن رات دوران برسات بھی موجوورہینگے یونین کونسل نمبر 6 مومن آباد گزشتہ برسات میں سب سے زیادہ متاثر ہ علاقہ ہے یہاں ریلیف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ندی نالوں کی صفائی اور برساتی پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین ملک عارف اعوان نے بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مذید تیز برسات ہونے کی صورت میں مومن آباد ٹاؤن میں خصوصا یونین کونسل نمبر4، 6 7,،8 9,میں صورتحال کافی خراب ہونے کا اندیشہ ہونے کی وجہ سے فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ندی نالوں کی صفائی اور سڑکوں و شاہراہوں جمع ہونے برساتی پانی کی فوری نکاسی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے  ندی نالوں اور چاکنگ پوائنٹس کو فوری کلیئر کرنے کیلئے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائے جائے جبکہ اندرونی گلیوں، سڑکوں اور شاہراہوں پر موجود برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیاجائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں