ہم کام کرنے آئے ہیں ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے:نصرت اللہ

ہم کام کرنے آئے ہیں ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے: :نصرت اللہ

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ رین ایمرجنسی کے حوالے سے گلبرگ ٹاؤن کاہنگامی دورہ بلاک 16،بلاک 15، یاسین آباد، عائشہ منزل اور مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ کراچی والوں کے لیے بارش رحمت کی جگہ زحمت بن جاتی ہے۔عرصہ دراز سے برساتی نالوں کی صفائی نہیں ہوئی جس سے پانی کی نکاسی میں وقت درکار ہوتا ہے ابھی ٹی گراؤنڈ سے متصل برساتی نالے کی صفائی کا کام جاری ہے جو کہ عرصہ دراز سے بند تھا ہم کام کرنے آئے ہیں ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے

نصرت اللہ کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ عوام کو جلد سے جلد بلدیاتی سہولتیں میسر کی جا سکیں اور ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے

میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن نے رین ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے ہم نے افسران و عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں رات گئے بارش کے بعد ٹاؤن کا عملہ بارش کے پانی کی نکاسی میں مصروف عمل ہے ہم لوگ صبح سے ٹاؤن کا دورہ کر رہے ہیں جن جن جگہوں پہ بارش کا پانی موجود تھا ان کو کلیئر کرا دیا گیا ہے

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر(سینیٹیشن) وقار احمد،(سینیٹیشن) کے انسپیکٹر، سب انسپیکٹر،مقدم اور عملہ بھی موجود تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں