
سیتاروڈ(رپورٹ: علی رضا) سندھ کے شہر سیتاروڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پارکو کمپنی میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قمر عباسی جانبحق اور چنیسر سولنگی زخمی ہوگئے۔
واقعے کہ بعد جانبحق افراد کی لاش اور زخمی کو سیتاروڈ ہسپال لایا گیا جہاں علاج میں تاخیر پر چنیسر سولنگی بھی دم توڑگئے۔
ورثہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رات کے وقت ڈاکٹر ہسپال میں نہیں تھے اور کو تھا بہی تو زخمی چنیسر سولنگی کا علاج نہیں کیا گیا، کہیں اور ریفر بھی نہیں کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تہا کہ سیتاروڈ ہسپال میں یہ المناک واقعہ کوئی پہلا کیس نہیں،ڈاکٹرز مقرر ہیں مگر علاج کی سہولت نہیں ملتی۔
مقتول چنیسر سولنگی کے ورثہ نے ڈاکٹرز کی لاپراہی شفاف تفتیش اور انصاف کا مطالبہ بھی کیا۔
