میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن سید زین علی شاہ نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ مومن آباد ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلوں کا ہنگامی دورہ کیا اور عوام کو ریلیف دینے کے کاموں کو معائینہ کیا
کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیر بلدیات سندھ کمشنر کراچی ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے احکامات کے مطابق ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان کی ہدایت پر میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن سید زین علی شاہ نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ مومن آباد ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلوں کا ہنگامی دورہ کیا اور عوام کو ریلیف دینے کے کاموں کو معائینہ کیا
اس موقع پر میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن سید زین علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاگزشتہ رات ہونے والی برسات سے اب تک کئے جانے والے اقدامات سے عوام کو ریلیف میسر آئے گا برسات کے دوران میری نگرانی میں ٹاؤن انتظامیہ کے افسران و عملہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں مصروف عمل ہے جبکہ تمام اراکین ٹاؤن کونسل و بلدیاتی نمائندے مسلسل ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور ریلیف کے کاموں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں
سید زین علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹاؤن چیئرمین ملک عارف کی ہدایت کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں محکمہ سینٹیشن کے ساتھ تمام متعلقہ محکمہ اپنی فرائض کی انجام دیہی میں 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں ندی نالوں اور خصوصاچاکنگ پوائنٹس پر توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور شاہراہوں پر جمع ہونے والے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے دوران برسات عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ندی نالوں اور چاکنگ پوائنٹس پر پانی کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جا رہے
میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن سید زین علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مومن آباد ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ ہے افسران و عملے کی چھٹیاں معطل ہیں اور رین ایمرجنسی سینٹرز بمعہ تمام ضروری سازوسامان چوبیس گھنٹے فعال ہیں ندی نالوں اور چاکنگ پوائنٹس کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے جبکہ ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعہ سڑکوں اور شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے.
