ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ نے رین ایمرجنسی نافذ کردی،سینٹرقائم

موسلا دھار بارشوں کے پیشِ نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ٹاؤن کے تمام افسران کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں گڈاپ ٹاؤن کے مرکزی  آفس میں رین ایمرجنسی کا سینٹرقائم کردیا گیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ جاری موسلا دھار بارشوں کے پیشِ نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ٹاؤن کے تمام افسران کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں گڈاپ ٹاؤن کے مرکزی  آفس میں رین ایمرجنسی کا سینٹرقائم کردیا گیا ہے

رین ایمرجنسی کے سلسلے میں ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر افضل لغاری کی نگرانی میں گڈاپ ٹاؤن کے مختلف مقامات سے نکاسی آب کا کام دن اور رات جاری ہے

سپرٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی نے کہا کہ ایم اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ نے گڈاپ ٹاؤن کی شاہراہوں پر ڈی واٹرنگ پمپس، بمعہ جنریٹرز سمیت تمام گاڑیاں مشینری پہنچا دی گئی ہیں تاکہ بارشوں کے پانی کے اخراج میں کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تمام ملازمین بارشوں کے دوران اپنی ڈیوٹی پا بندی سے انجام دے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں بارشوں کے باعث رین ایمرجنسی سینڑ قائم کر دیا گیا ہے اس کے علاؤہ گڈاپ ٹاؤن کے تمام اراکین کونسل بھی عوام سے رابطے میں رہیں اس موقع پر ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائریکٹر پارکس افضل لغاری، انچارچ اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان،انچارج سینیٹیشن علیٰ پلیجو، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد  شرجیل خان، اسسٹنٹ انفارمیشن شاہ محمد شاہ اور علاقائی معززین ارشد لاشاری،اسطین بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں