
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو انتخابات کرانا ممکن نہیں۔پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ بے حد ضروری ہے۔
میڈیا سے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا ہے کہ کور کمیٹی میں بحث کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پہلے ہی رواں ماہ 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو واضح طور پر ناممکن قرار دے دیا ہے
