کوئٹہ:مسلح افراد نے 23مسافروں کو گاڑیوں سے اتارکر قتل کردیا
بلوچستان کے متعدد اضلاع میں فائرنگ اور بم دھماکوں میں متعدد 37 افراد جاں بحق ہوگئے۔
موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے شاہراھ پر ناکہ لگاکر مختلف گاڑیوں سے مسافروں کو اتارا جن میں سے 23مسافروں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بین الصوبائی شاہراھ پر راڑاہ شم کے قریب مسلح افراد نے ناکا لگاکر مذموم کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد ٹرکوں اور بسوں سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو اتارا اور انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔
ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق مسلح افراد نے 10 سے زائد گاڑیوں کو آگ بھی لگادی، پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ لیویز حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
واقعات اتوار اور پیر کی شب رپورٹ ہوئے، تقریب کاری کے ایک اور واقعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے
پولیس کے مطابق ایک سب انسپیکٹر سمیت چار لیویز اہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوئے۔
