تعلیم سب سے مضبوط ہتھیار ہے:خالد مقبول صدیقی

تعلیم سب سے مضبوط ہتھیار ہے جبر کے کسی بھی نظام کے لیے کھڑے ہونے کی ہمت بھی دیتا ہے۔طاقت بھی دیتا ہے قوت بھی دیتا ہے صلاحیت بھی دیتا ہے۔

کراچی: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جو کبھی پاکستان کا دارالحکومت تھا حکومت چلی گئی ذمہ داری اسی شہر پہ چھوڑ کے چلی گئی ۔تعصب جو ہے وہ سچ نہیں ہوتا ہے لیکن سچ کو بھی تعصب نہیں سمجھنا چاہیے۔

نارتھ کراچی میں قائم اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ شہر اس ملک کے جو ٹیکس جمع ہوتا ہے اس کا ابھی بھی 70 فیصد دے رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال کسی سرکار کے خرچے سے نہیں چل رہا ہے یہ ڈونرز کی مدد سے چل رہا ہے ،حکومت نہ وفاق کی نہ صوبے کی اس کا ایک پیسہ نہیں لگ رہا ہے۔یہاں کے تعلیمی اداروں میں یا اسپتالوں میں یہ شہر ٹیکس بھی دے رہا ہے اور ڈونیشن بھی دے رہا ہے

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یہاں کہا گیا کہ جتنی مخالفت ہو اتنا مزہ اتا ہے۔لیکن یہ مخالفت دشمن کی طرف سے ہو تو مزہ انا چاہیے اگر یہ اپنوں کی طرف سے ہو تو پریشانی کی بات ہے، تعلیم سب سے مضبوط ہتھیار ہے جبر کے کسی بھی نظام کے لیے کھڑے ہونے کی ہمت بھی دیتا ہے۔طاقت بھی دیتا ہے قوت بھی دیتا ہے صلاحیت بھی دیتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں