بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشین میں دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا،جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکے سے قریب کھڑی ایک گاڑدی مکمل تباہ ہوگئے اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق علاقے کی ناکابندی کری گئی ہے۔
