ایچ ڈی اے ملازمین نے راشن کیلئے سیلانی ویلفیئر سے اپیل کردی

کراچی کے بعد بلدیہ حیدرآباد کے بھی برے حال ہوگئے، حاضر سروس ملازمین تنخواہ اور رٹائرڈ ملازمین مہینوں سے پینشین کیلئے پریشان

گھروں میں فاکے پڑنے پر ملازمین نے معروف سماجی تنظیم کو گھروں میں راشن کیلئے درخواست دے دی۔

حیدرآباد ڈولپمنٹ اتھارٹی(ایچ ڈی اے) کے رٹائرڈ ملازمین (خ) (م) (ن) (ح) (ق) سمیت 20 رٹائرڈ ملازمین نے سماجی ادارے سیلانی ویلفیئر کو گھروں میں راشن ڈالنے کی اپیل کردی ہے۔

ایچ ڈی اے کے رٹائرڈ ملازمین نے سیلانی ویلفیئر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ سے پینشن نہیں ملی، گھروں کے کرائے اور راشن کیلئے پریشان ہیں۔

ملازمین نے مزید کہا  کہ مکان مالکان نے گھر خالی کرنے کا کہدیا ہے،ہم اور ہمارے بچے کمپرسی کا شکار ہیں،ہماری مدد کی جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں