کوشش ہے کہ پلے گراؤنڈز بحال کریں مگر فنڈز نہیں:حاجی نواز علی بروہی

ہماری کوشش ہے کہ اپنی یو سیز میں موجود پلے گراؤنڈز کو بحال کیا جائے جو علاقائی عوام کے لیے قابل استعمال لایا جا سکے مگر  ہمارے پاس اتنے فنڈز نہیں:ٹاؤن چیئرمین

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اپنی یو سیز میں موجود پلے گراؤنڈز کو بحال کیا جائے جو علاقائی عوام کے لیے قابل استعمال لایا جا سکے مگر  ہمارے پاس اتنے فنڈز نہیں ہیں کہ ہم بیک وقت سب کی تزئین و آرائش کر سکیں لیکن مرحلہ وار اس پر کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 5 میں موجود سر جون گراؤنڈ  کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ برساتوں کے بعد یہ مسئلہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ جو گراؤنڈ  فنکشنل نہیں ہیں ان میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کا مسئلہ در پیش ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جس پر ٹاون کا عملا اپنی خدماد انجام دے رہا ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے گزارش ہے کہ ایسے تمام گراونڑز جن کی  نشاندہی ہم کر رہے ہیں وہ اپنی خدمات انجام دیں اس سلسلے میں کل واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں درپیش مسائل کو سامنے رکھا جائے گا اور امید کرتے ہیں کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن تعاون کریگا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق ،وائس چیئرمین  رانا عارف سپریڈنٹ انجینیئر حسن شیخ،  ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن لیاقت صوبہ اور عملا ، یو سی 5کے چیئرمین اور وائس چیئرمین  و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں