رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ،12 اہلکارشہید

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کی دو گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے 12 اہلکاروں کو شہید کردیا

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے ماچھکہ میں  پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا

گھوٹکی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ چار لاپتا ہیں۔

حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے کچے میں بھاری نفری طلب کرلی ہے

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کی کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں