ریاست کی ذمہ داری ہے عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا فتنے کے مضمرات سے دور رکھے:آرمی چیف

عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے،ریاست کی ذمہ داری ہے عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے: آرمی چیف

نوجوانان پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں؟

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو لبیا، شام، کشمیر اور غزہ کے عوام سے پوچھو، بحیثیت مسلمان ہمیں ناامیدی سے منع کیا گیا ہے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، کسی صورت پاکستان کا سرمایہ ضائع ہونے نہیں دیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ میرا یمان ہے اللہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف فتح عطا کرے گا،خیبرپختونخوا کے عوام 22 سال سے فوج کے ساتھ دہشت گردی کے خلا ف کھڑے ہٰں، قبائل مل بیٹھ کر تنازعات ختم کرنے میں مدد کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں