
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کے خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے واٹر بورڈ انتظامیہ نے پانی چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردیں، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق گزشتہ رات ساڑھے تین بجے منگوپیر روڈ پر واٹر بورڈ کی 66 انچ لائن میں سے دو غیر قانونی کنکشن ہو رہے تھے اس ضمن میں ایگزیکٹو انجینئر ایچ ٹی ایم عبدالواحد شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر غیر قانونی کنکشن کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا،
اس موقعے پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ پانی چوری میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے جبکہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے واٹر بورڈ حکام کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔
