مھران انجنیئرز فورم کی جانب سے پوری سندہ کی طرح حیدرآباد میں بھی پاکستان انجنیئرنگ کائونسل کی 2024 کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا گیا
حیدرآباد(رپورٹ: انیل حب) مھران کائونسل کے رہنما انجنیئر ماجد مھیسر احمد رضا مگسی نوید میمن امتیاز بلیدی اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں اسٹیٹ لائیف بلڈنگ کی مین گیٹ کے باہر الیکشن کے دن ہے احتجاجی کئمپ قائم کی گئی جس کے بعد بڑی تعداد میں سندھ کے باشعور انجنیئرز نے مھران فورم کے احتجاجی کئمپ پر پھنچ کر اظھار یکجھتی کی ۔
اس موقعے پر مھران انجنیئرز فورم کے رہنما ماجد مھیسر علی رضا مگسی امتیاز بلیدی اور دیگر نے میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا کے پاکستان انجنیئرز کائونسل کی 48 سال کی تاریخ مین 13 الیکشن ہو چکی ہیں پر بدقسمتی یے ہے بڑے افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ پاکستان انجنیئر کائونسل کے چیئرمین وائیس چیئرمین یا گورننگ باڈی کے میمبران کی جانب سے پرائیویٹ انجنیئرز کے مسئلے حل نہیں کر سکے ہیں ۔
رہنمائون نے کہا کے ھر الیکشن میں یے کروڑوں رپے خرچ کرتے ہیں اور صرف تین سالوں مین اربوں رپے کماتے ہیں مگر انجنیئرز کے بنیادی مسائل کی جانب ان کی کوئی توجہ نہین ناہی ان کو انجنیئرز کا کوئی احساس ہے ۔
رہنمائوں نے کہا ہم مطالبا کرتے ہین کے انجنیئرز کی شروعاتی زندگی کے لیئے کم سے کم ایک لاک مھانہ ہونا چاہیئیے جس سے انجنیئرز کے مشکلات مین کمی آ سکے ۔
رہنمائوں نے مطالبا کیا ہے کہ انجنیئرز کی ترقی اور بھلائی کو یقینی بنانے کے لیئے ایک جامع سروس اسٹرکچر کاتعیں کیا جائے انجنیرز کو کسی بھی ڈپلوما ہولڈر کے ماتحت کام نہیں کروایا جائے ۔ معیاری صحت اور زندگی کی انشورنس کی فراہمی انجنیئرز کے لیئے اولین ترجیح ہونی چاہیئیے
کرپشن اور غیر شفافیت کے خاتمے کے لیئیے PEC کے مالی اور انتظامی معاملوں کا شفاف آڈٹ ہونا چاہیئیے ملک سے باہر رہنے والے پاکستانی انجنیئرز کے لیئے آن لائین ووٹنگ کا بندوبست کیا جائے تاکے وہ اپنے حقوق کا اظھار کر سکیں ۔
الیکشن میں نوجواں انجنیئرز کی نمائندگی یقینی بنائی جائے
انہوں نے آخر میں میڈیا سے مخاطب ہوکر اپیل کی کہ ہم تمام انجنیئرز کو اپیل کرتے ہیں اپنا قیمتی ووٹ ایسے امیدواروں کو نا دیں جن کو آپ کا احساس ہی نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم مھران انجنیئرز فورم کی جانب سے گذشتہ 3 سال سے 1200 سے زیادہ نوجوانوں کو پرائیویٹ جابس دلوانے انٹرشپ اور انجنیئرز کے چھوٹے بڑے مسائل حل کرنے میں مصروف رہے ہیں۔

