ریٹائرڈ اور متوفی ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی کو ممکن بنا رہے ہیں: نصرت اللہ

ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی ذندگی کا  بیشتر حصہ ادارے کو مضبوط کرنے اور ٹاون کی تعمیرمیں صرف کیا:عبدالحمید سہاگ

کراچی: گلبرگ ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اپنے آفس میں  میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ ریٹائرڈ ہو جانے والے ملازمین اور وفات پاجانے والے ملازمین کے ورثاء میں ستاسی لاکھ (8700000) کے چیک تقسیم کئے

اس موقع پر  چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ ایماندار اور محنتی ملازمین گلبرگ ٹاؤن کا قیمتی اثاثہ ہیں، گلبرگ ٹاون کی  کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں

نصرت اللہ نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی ذندگی کا  بیشتر حصہ ادارے کو مضبوط کرنے اور ٹاون کی تعمیرمیں صرف کیا ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کے اعتراف کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان ملازمین کے واجبات کو بروقت ادا کیا جائے تاکہ ریٹائرمنٹ کہ بعد انہیں مالی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو بروقت ممکن بنائیں،الحمدللہ گلبرگ ٹاؤن نے اب تک ریٹائرڈ ہونے والے تمام ملازمین کے واجبات ادا کر دیے ہیں انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے محکموں میں ریٹائرڈ  ہو جانے والے ملازمین کے واجبات کے حوالے سے درکار دستاویزات بروقت تیار کریں

نصرت اللہ نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ پینشن کے حوالے سے بھی فکرمند ہے اور انشائاللہ بہت جلد پینشن گلبرک ٹاؤن ادا کریگا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی 8 چیئرمین فاروق نعمتاللہ،اکاونٹ آفیسرخاور محمود، ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی، ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف،ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد، ڈائریکٹر بجٹ محمد وسیم بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں