بارش کو اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کے لئے زحمت نہیں بننے دیں گے: محمد یوسف

چیرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف کا نیو کراچی ٹاون کے  مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی:چیئرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف کا بارش کے دوران نیو کراچی ٹاون کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ بارشوں کے دوران عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ۔نیو کراچی ٹاؤن کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کو اپنی نگرانی میں صاف کروایا۔

اس موقع پرمیونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مشتاق احمدخان، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ کراچی محمدعلی،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی خالدشیخ، سی ایس آئی ریحان احمدو دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاون محمدیوسف نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشنگوئی کے بعدنیو کراچی ٹاون کی جانب سے قبل از وقت احتیاطی انتظامات کے سبب نیوکراچی ٹاون سے بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی دُشواری پیدا نہ ہوسکی۔ٹاؤن انتظامیہ اور بلدیاتی اہلکار و افسران بارش کے دوران بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سینی ٹیشن،محکمہ باغات،محکمہ بی اینڈ آر کا عملہ تندہی سے اپنی اپنی خدمات کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے

بارش کے دوران نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کا مقصد اپنے عملے کے ساتھ فیلڈ میں رہنا اور عملے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کرنا ہے، نیو کراچی ٹاؤن میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل تواتر سے جاری ہے جسکی وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی باآسانی ممکن ہوسکی ہے۔

ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی محمد یوسف نے موقع پر موجود رہائشی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بارش کو اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کے لئے زحمت نہیں بننے دیں گے،بلدیاتی اداروں اور انتظامیہ کی ذمہ داری عوام کو امن اور سُکون سے بھر پور معاشرتی اور شہری ز ندگی کا ماحول مہیاکرنا ہے اورنیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ و افسران باہمی رابطے اور مربوط پلاننگ کے ساتھ پوری تندہی اور ایمانداری سے اپنے کاموں کو سر انجام دے رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں