اراکین کونسل کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے جس میں سیوریج لائین،واٹر سپلائی اسکیم،اسٹریٹ لائیٹس اور دیگر اسکمیز شامل ہیں:طارق عزیز بلوچ
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، افسران، اراکین کونسل اور علاقائی معززین سے گڈاپ ٹاؤن آفس میں ملاقات کی۔
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عوام کی خدمت کا جو عزم کیا ہے اس پر گامزن ہیں گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین فرائض میں شامل ہے ہر یوسی میں خلوص نیت سے خدمت کررہے ہیں، گڈاپ ٹاؤن میں کام کرنے کا موقع ملا ہے وہاں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں اراکین کونسل کی مشاورت سے ترقیاتی کے منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے جس میں سیوریج لائین،واٹر سپلائی اسکیم،اسٹریٹ لائیٹس اور دیگر اسکمیز شامل ہیں
،پارلیمانی لیڈرکونسل ممبر میر عباس ٹالپورنے اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا اور گلشن حدید میں جاری کام سیوریج لائیوں کی تبدیلی کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔
میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ جاری بارشوں میں سینٹیشن اور ایم اینڈ ای کا اسٹاف پابندی سے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے گڈاپ ٹاؤن کی کسی بھی یوسی میں کوئی بھی کمپلین آتی ہے تو فوری طور پر اس کو حل کیا جاتا ہے
اس موقع پر آفسر مالیات افتخار احمد دایو،سپرٹینڈنٹ ا نجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی،ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اُللہ شیخ، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائر یکٹر پیشن جلال حنیف، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ کلچر طاہر بلوچ، چیئرمین پی ایس لا ل جان نبی و دیگر بھی موجود تھے۔
