تقسیم کے وقت نئے ٹاون کے لیے کوئی مشینری فراہم نہیں کی گئی اس کے باوجود ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت موسمی برساتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے برساتوں سے قبل از وقت تمام کاموں کو مکمل کر لیا تھا:ٹاؤن چیئرمین
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہےکہ ہمارا نیا ٹاؤن ہے یہ شہر کراچی کا سب سے بڑا ٹاؤن ہے جو 16 یو سیز پر مشتمل ہے جس میں یوسف گوٹھ یو سی سرفہرست ہے جو ہر سال بارشوں میں زیر آب آتی تھی۔ ہم نے روز اول سے اس یو سی کو اپنے لیے چیلنج کے طور پر قبول کیا تھا جبکہ مشینری کا فقدان ہے کیونکہ تقسیم کے وقت نئے ٹاون کے لیے کوئی مشینری فراہم نہیں کی گئی اس کے باوجود ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت موسمی برساتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے برساتوں سے قبل از وقت تمام کاموں کو مکمل کر لیا تھا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن کی مختلف یوسیوں میں دورہ کرتے ہوئے کیا
ان کا کہنا تھا کہ اپنے ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ کر کے تمام افسران اور اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے آج صبح سے تمام عملے کے ہمراہ منگھو پیرمیں موجود تمام یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور جو مسائل تھے وہ تقریبا حل ہو چکے ہیں اور جہاں کچھ مسائل دیکھنے میں آئے اس پر کام جاری ہے الحمدللہ جو کام ہم نے کیے تھے اس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں
ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹاؤن میں جو مسائل پہلے دیکھنے میں آتے تھے آج وہ تقریبا حل ہو چکے ہیں چاہے یوسف گوٹھ ہو سرجانی ہو یا منگھو پیر کے گوٹھ ہوں بہت کم عرصے میں ہم کافی حد تک تمام مسائل پر قابو پا چکے ہیں اور امید کرتے ہیں جلد اپنے ٹاؤن کو ایک ماڈل ٹاؤن کے طور پر پیش کریں گے۔
اس موقع پراُن کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق، وائس چیئرمین رانا عارف،سپریڈنٹ انجینیئر حسن شیخ ،کرم اللہ وقاصی،جمن دروان ، ستار بروہی،تمام یو سیز کے چیئرمین وائس چیئرمین ،واٹر بورڈ کے افسران و عملا سندھ سولڈ ویسٹ کے زونل مینجر اور اسٹاف، منگھو پیر ٹاؤن کے سینیٹیشن ڈائریکٹر اور تمام عملے کے ہمراہ موجود تھے۔
